جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے لاہور میں مردہ قرار دی گئی خاتون اچانک زندہ ہوگئی

جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے خاتون کومردہ قرار دے دیا جس کے بعد خاتون کوگھرغسل دیا جارہا تھا تووہ اچانک اٹھ کر بیٹھ گئی

خاتون کو فوری طور پر ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے فوٹو : فائل

کسی نے سچ کہا ہے جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے اورایسا ہی کچھ ہوا صوبائی دارالحکومت میں جہاں مردہ قراردی گئی خاتون اچانک زندہ ہو گئی جس کے بعد غسل دینے والی خواتین نے تو خوف کے مارے چیخنا چلانا شروع کردیا



لاہور کے علاقے پیر کالونی والٹن روڈ کی رہائشی خاتون کو جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جس کے بعد غمزدہ خاندان میت لے کر گھر آگئے لیکن وہاں موجود افراد اس وقت حیران اورخوفزدہ ہوگئے جب خاتون کو غسل دیا جارہا تھا تو اچانک اس نے سانس لینا شروع کردیا اور اٹھ کر بیٹھ گئی جس کے بعد غسل دینے والی خواتین نے خوف زدہ ہوکر شورمچانا شروع کردیا ۔


خاتون کو زندہ دیکھ کر اہل خانہ بھی حیرت زدہ ہوگئے تاہم جب اوسان قابو میں آئے تو دوباہ ڈیفنس کے نجی اسپتال لے گئے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

Load Next Story