ملک میں کلبھوشن جیسے کردار سیاست سمیت پر شعبے میں موجود ہیں فیاض الحسن چوہان
جو وردی کے خلاف سازش کرے گا اسے ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وزیر اطلاعات پنجاب
ISLAMABAD:
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں کلبھوشن جیسے کردار سیاست سمیت پر شعبے میں موجود ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کوسب کچھ نظر آرہا ہے کہ پرامن اور انتہاپسند ملک کون ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو عزت اوروقار دیا گیا ہے، ہم نے کرتارپور راہداری بنائی، مندروں کی آرائش وتزئین کررہے ہیں، نام نہاد بھارتی جمہورتی اور سیکولرزم دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے، بھارتی معاشرہ تقسیم کا شکار ہوچکا ہے، مودی سرکار بھارت میں آر ایس ایس نظریے پر گامزن ہے، بھارت چین کے خلاف کچھ کرنہیں سکتا ، بنگلا دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک سے بھی بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں، پاکستان کا سیاسی نقشہ قوم اور کشمیریوں کے امنگوں کا ترجمان ہے مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے ،مودی کا غروب آفتاب بہت جلد ہوگا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جن کو نیب بلاتا ہے تو وویلا شروع ہوجاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا مجھے کیوں بلایا، نیب میں پیشی کو جہموریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا جاتا ہے، عثمان بزدار بھی پیش ہوئے لیکن انہوں نے خاموشی سے پیشی دی، اپوزیشن الائیز پارٹیز فار کرپشن مولانا فضل الرحمان کا یہ محبوب مشغلہ ہے، سب نے اپوزیشن کی گزشتہ اے پی سی کا حال دیکھ لیا، نہ 9 من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی۔
مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف حکومت کے کم اورعدالتوں کے مفرور اورملزم زیادہ ہیں، اس حوالے سے قانونی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کے استاد پرویز رشید اور محمود خان اچکزئی ہیں، ان کے اسکرپٹ اور ڈائریکٹر محمود اچکزئی ہیں، انہوں نے پرویز رشید کے کہنے پر اپنے والد اور چچا کی ہنستی بستی سیاست اور کاروبار بگاڑ دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سمیت ہر شعبے میں کلبھوشن جیسے کردار موجود ہیں، ملک میں اگر امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے، کلبھوشن اگر جیل میں ہے تو اس کے بپیچھے وردی ہے، پاک فوج کے خلاف بکواس کرنے والوں کی سیاست نہیں چل سکتی، جو وردی کے خلاف سازش کرے گا اسے ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔