کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار کو کچل دیا
متوفی نیاز اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد اور غیر شادی شدہ تھا
لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب کنٹینر سے لدے ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
کراچی میں مرتضیٰ چورنگی کے قریب لانڈھی تھانے کی حدود سیکٹر 36/B مرتضیٰ چورنگی سے لانڈھی 4 کی طرف جاتے ہوئے زمان آباد کے قریب کنٹینر سے لدے ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کردیا۔
پولیس نے موقعے پر پہنچ کر شہریوں کی مدد سے حادثے کے ذمے دار ٹرالر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ چھیپا کے رضا کاروں نے پولیس اور شہریوں کی مدد سے ٹرالر کے عقبی ٹائروں کے نیچے دبے شخص کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا۔
متوفی کی شناخت 26 سالہ نیاز خان ولد رستم خان کے نام سے کی گئی، متوفی پولیس اہلکار تھانا لانڈھی میں مددگار 15 پر تعینات اور قائدآباد مانسہرہ کالونی کا رہائشی تھا۔ متوفی کے کزن اسامہ نے بتایا کہ نیاز اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد اور غیر شادی شدہ تھا جبکہ اس کے والد کا اس کے بچپن میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔
متوفی کے دو چچا محکمہ پولیس میں ملازم ہیں، نیاز 2016 میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا، یکم دسمبر 2016 میں فرسٹ بیج سے پولیس کی تربیت مکمل کی تھی، رستم نائٹ ڈیوٹی کرتا تھا، اسامہ نے بتایا کہ ہفتے کو نیاز کی طبعیت ٹھیک نہیں تھی رات کو ڈاکٹر کو دکھا کر دوا لایا تھا گھر والوں نے ایک دن کی چھٹی کرنے کو کہا تو اس نے جواب دیا کہ اس کا ڈیوٹی افسر بہت سخت ہے چھٹی کرنے پر گالیاں دیتا ہے جس کے بعد وہ اپنے موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکل گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نیاز رانگ سائیڈ جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی کار سے بچاتے ہوئے موٹرسائیکل کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کار کے پیچھے آنے والے ٹرالر کے پچھلے ٹائروں میں آکر کچلا گیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ پولیس نے حادثے کے ذمے دار ٹریلر کو بھی سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔