وزیر اعظم عمران خان کے ہمسائے کے گھر میں چوری کی واردات
نامعلوم چور طلائی زیورات، لیپ ٹاپ اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے
وزیر اعظم عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گاہ کے ہمسائیوں کے گھر ڈیڑھ کروڑ کے قریب مالیت کی چوری کی واردات ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان پارک میں وزیر اعظم کے گھر کے ہمسائے کے ہاں چوری کی واردات میں نامعلوم چور اویس مجید نامی شہری کے گھر سے سے 1 کروڑ 30 لاکھ مالیت کا سامان لے اُڑے۔ نامعلوم چور طلائی زیورات، لیپ ٹاپ اور قیمتی گھڑیوں سمیت دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری اویس کا کہنا ہے کہ ہماری فیملی سیر کے لئے ایبٹ آباد گئے ہوئے تھے۔ نامعلوم چور واش روم کی کھڑکی کی طرف سے گھر میں داخل ہوئے۔
بعد ازاں پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے پہنچ گئے ہیں۔