مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران بھارتی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں 2 کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے جب کہ ایک اسپیشل پولیس آفیسر تھا، مقامی حکام
مقبوضہ کشمیر میں مسلح جھڑپ کے دوران 3 بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہ مولا کے علاقے کریری میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور کٹھ پتلی پولیس کے اہلکار مشترکہ گشت کررہے تھے کہ ان پر نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ہے جب کہ ایک اسپیشل پولیس آفیسر تھا، جس کی شناخت مظفر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد قابض بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر محاصرہ کرلیا۔