کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان برقرار
شہر کا مطلع مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی برقرار ہے۔
پیر کو شہرکا مطلع صاف رہا تاہم سمندر کی معمول سے تیز جنوب مغربی سمت کی ہواؤں کی وجہ سے گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں معمولی کمی رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 76 اور شام کے وقت 70فیصد رہا۔
پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری جب کہ کم سے کم 29 ڈگری ریکارڈ ہوا، آج شہر کا مطلع مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدین اور عمر کوٹ میں ہونے والی بارش کے اثرات کے نتیجے میں شہر میں مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے جب کہ ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔