تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات 22 دسمبرسے ہونگی
شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر تعلیمی ادارے 18دسمبرکو بھی بندرہیں گے
صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت سندھ بھرکے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات 22 دسمبرسے شروع ہونگی۔
جبکہ سندھ کے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے سلسلے میں صوبے کے تعلیمی ادارے 18دسمبرکوبندرہیں گے، یادرہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کااجلاس 12جنوری کوسابق وزیرتعلیم پیرمظہرالحق کی زیرصدارت منعقدہواتھاجس میں رواں سال کے تعلیمی کلینڈرکی منظوری دیتے ہوئے موسم سرماکی تعطیلات سمیت دیگرسالانہ تعطیلات گزشتہ شیڈول کے تحت کیے جانے کی منظوری دی گئی تھی،موسم گرماکی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی تھی۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت موسم سرماکی تعطیلات اتوار22دسمبرسے شروع ہوکرمنگل 31دسمبرتک جاری رہیں گی اوریکم جنوری سے ایک بارپھرتعلیمی اداروں میں تدریسی سلسلے کاآغاز ہوجائے گاتاہم واضح رہے کہ 22دسمبرکوہفتہ وارتعطیل ہے اورعملی طورپرموسم سرما کی تعطیلات 23دسمبرسے ہونگی جبکہ نجی اسکولوں میں ہفتے کوبھی ہفتہ وارتعطیل کے سبب ان تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات کاآغاز 21دسمبرسے ہی ہوجائے گا۔
مزیدبراں 14صفرکوسندھ کے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرصوبے کے سرکاری ونجی اسکول اورکالج بدھ 18دسمبرکوبھی بند رہیں گے، صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت چہلم امام حسین کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں20صفرکوبھی تعطیل ہوگی تاہم یہ تعطیل موسم سرما کی تعطیلات کے دوران 24دسمبرکوہوگی۔