سندھ کے شہر عمر کوٹ کا نوجوان کتے کے کاٹے سے جاں بحق
نوجوان کو کتے کے کاٹنے کے بعد کوئی ویکسین نہیں لگائی گئی تھی
ریبیز کے مرض میں مبتلا 24 سالہ نوجوان جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔
جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق 24 سالہ طالب حسین عمر کوٹ کا رہائشی تھا جسے گزشتہ روز جناح اسپتال لایا گیا تھا۔
اسے 25 دن قبل آوارہ کتے نے ہاتھ پر کاٹا تھا اور کتے کے کاٹنے کے بعد کوئی ویکسین نہیں لگائی گئی تھی، جناح اسپتال میں جب لایا گیا تو مرض سرایت کرگیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال جناح اسپتال میں ریبیز کے باعث سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔