شاہ بھٹائی کا عرس انتظامات مکمل نہ ہونے پر ڈی سی برہم
وقت اور پیسے نہ ہونے کا بہانہ نہیں چلے گا، تمام محکمے اپنا کام مکمل کریں، فیاض عباسی
حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس میں صرف 3 دن باقی رہ گئے، انتظامات مکمل نہ ہونے پرڈپٹی کمشنر مٹیاری کا ٹاؤن افسران پراظہار برہمی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مٹیار فیاض عباسی نے شہر کا تفصیلی دورہ کرنے کے بعدٹاؤن انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس میں صرف 3 دن رہ گئے لیکن ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے شہر میں صفائی سمیت دیگر انتظامات مکمل نہیں ہوئے۔
بعد ازاں ڈی سی مٹیاری ریسٹ ہاؤس بھٹ شاہ میں ضلعی افسران سے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی قسم کا بہانہ نہیں سنوں گا کہ وقت کم اور پیسے نہیں ہیں ہر حال میں انتظامات مکمل ہونے چاہئیں، تمام محکمے اپنے حصے کا کام مکمل کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔