ہنگو میں خواتین کے اکیلے بازار جانے پر پابندی كیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

خواتین کے محرم کے بغیر شاپنگ پر پابندی غیر انسانی اقدام ہے، قرارداد کا متن

مقامی تنظیم نے محرم یا قریبی رشتہ دار کے بغیر خواتین پر شاپنگ کرنے کی پابندی عائد کرنے کے پوسٹر لگا دیے تھے ۔ فوٹو : فائل

ہنگو میں خواتین کے اکیلے بازار میں خریداری پر پابندی كے خلاف خیبر پختون خوا سمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا اسمبلی میں ہنگو كے علاقہ دوآبہ میں خواتین كی شاپنگ پر پابندی كے خلاف مذمتی قرارداد جمع كرادی گئی ہے۔


قرارداد پی ٹی آئی كی ڈاكٹر سمیرا شمس اور عائشہ بانو نے جمع كرائی جس کے متن كے مطابق مقامی تنظیم کی جانب سے خواتین کے مرد کے بغیر شاپنگ پر پابندی غیر انسانی اقدام ہے جسے رد کرتے ہیں اور بھر پور مذمت کرتے ہیں اور یہ تقاضا کرتے ہیں کہ اس پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پُر زور کارروائی کی جائے۔

واضح رہے ہنگو كے علاقہ دوآبہ میں مقامی تنظیم نے محرم یا قریبی رشتہ دار کے بغیر خواتین پر شاپنگ کرنے کی پابندی عائد کرنے کے پوسٹر لگا دیے تھے اور دکانداروں کو عمل نہ کرنے پر جرمانے اور دکان سیل کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔
Load Next Story