جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن سخت کیا جائےثروت اعجاز

امن خراب کرنیوالے کن صفوں میں ہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے جانتے ہیں،سربراہ سنی تحریک

عوام کی جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو اندھیروں سے نکالاجاسکتاہے۔ فوٹو: فائل

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں قیام امن اور بدامنی کے خاتمے کیلیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سخت کیا جائے۔

عوام کی جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو اندھیروں سے نکالاجاسکتاہے، شہر کا امن خراب کرنے والے عناصر کن صفوں میں اور کہاں ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے خوب جانتے ہیں، قیام امن اور کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے کے فیصلوں کی حمایت کرتے رہیں گے، وہ مرکز اہلسنت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ذمے داران سے گفتگو کررہے تھے، ثروت اعجاز نے کہا کہ کراچی کے حالات کو تباہ کرنے والوں کے پس پشت بیرونی ہاتھ ہیں۔




کالعدم جماعتوں کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کو روکنا حکومت کی ذمے داری ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی کے پیچھے وہ ہاتھ کارفرماہیں جو ملک کومضبوط و مستحکم دیکھنا نہیں چاہتے، انھوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کسی بھی صف میں موجود ہوں ان کے خلاف قانون کا شکنجہ مضبوط کرکے انجام تک پہنچایا جائے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شواہد کی روشنی میں مضبوط مقدمہ بنایاجائے تاکہ وہ عدالتوں سے ریلیف نہ لے سکیں، انھوں نے کہا کہ جرائم میں کمی یقیناً ایک دم ممکن نہیں لیکن اس کے اثرات دن بدن مثبت ہونے چاہئیں۔
Load Next Story