ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزاررہ گئی

ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار 128 ہو گئی ، این سی او سی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی فوٹوفائل

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، فعال مریضوں کی تعداد صرف 12 ہزار 116 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں613 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور 11 مریض جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 تک جا پہنچی اور مجموعی اموات کی تعداد 6201 ہو گئی۔

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 116 ہے جب کہ اب تک 2 لاکھ 72 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 743 ، پنجاب میں 95 ہزار 742 ، خیبرپختونخوا 35401، گلگت بلتستان 2565، بلوچستان میں 12370، آزاد کشمیرمیں کورونا کے 2212 کیسزسامنے آچکے ہیں۔


24 گھنٹوں میں 22 ہزار 859 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر23 لاکھ 40 ہزار 72 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1 ہزار 241 مریض زیرعلاج ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے
Load Next Story