پنوعاقل میں گھر کے سربراہ نے خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا ملزم گرفتار

جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں

جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں

ضلع سکھر کے شہر پنو عاقل میں گھر کے فرد نے اپنے ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا۔

پنوعاقل میں کینٹ تھانے کی حدود میں گاؤں صلاح انڈھڑ میں ایک ہی گھر کے 11 افراد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔


جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسد انڈھڑ کے گھر میں پیش آیا جس کے بھائی ملزم وہاب انڈھڑ نے اپنی بیوی، بیٹیوں، بھائی، بھابھی، بھتیجی اور بھتیجے کی جان لے لی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اور وجوہات کا پتہ لگایا جائے کہ آیا یہ گھریلو مسائل کا شاخسانہ ہے یا ذاتی دشمنی ہے، پولیس اور انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

Load Next Story