پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ابو ظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا تھا

کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر باحفاظت اتارلیا فوٹو: فائل

ابو ظہبی سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوگئی جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر جناح ایئرپورٹ پر اتارا لیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ابو ظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا۔ جس پر پائلٹ نے کراچی میں ایئر ٹر یفک کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو باحفاظت اتارلیا۔

ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار تمام افراد مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں ایئرپورٹ پر تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔
Load Next Story