ہری پورمیں بجلی کے بل کی رقم پر تصادم 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

دونوں فریق افغان شہری ہیں اور فائرنگ کرنے والے 3 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، پولیس

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس فوٹو: فائل

بجلی کے بل کی رقم کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہری پور میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کی وجہ بجلی کے بل کی رقم تھی، ہلاک ہونے والوں میں 5 سگے بھائی تھے۔ دونوں فریقین افغان شہری ہیں، واقعے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

 
Load Next Story