محمد یوسف ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ تعینات عبدالرزاق بھی کوچنگ کریں گے

عتیق الزمان اور محمد زاہد بالترتیب ہائی پرفارمنس سینٹر میں فیلڈنگ اور بولنگ کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

عبدالرزاق خیبرپختونخوا ٹیم کی کوچنگ کریں گے

سابق کپتان محمد یوسف کی سربراہی میں پی سی بی نے ستاروں سے سجی کوچنگ کی کہکشاں کا اعلان کردیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کےچوتھےاور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے بہترین بیٹسمین محمد یوسف کو لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ انہوں نے1998 سے 2010 تک مشتمل اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7530 اورایک روزہ کرکٹ میں 9720 رنز بنائے۔

محمد یوسف کے علاوہ عتیق الزمان اور محمد زاہد بالترتیب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں فیلڈنگ/وکٹ کیپنگ اور فاسٹ باؤلنگ کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ محمد یوسف ہائی پرفارمنس سینٹرمیں بیٹنگ کوچ مقرر

ان تین تقرریوں کے علاوہ مشتاق احمد پہلے سے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اسپن باؤلنگ کنسٹلنٹ کی ذمہ د اریاں ادا کررہے ہیں، علاوہ ازیں یہ چاروں کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کرنے اور ان میں بہتری لانے کی غرض سے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کی معاونت بھی کریں گے۔

سابق انٹرنیشنل کرکٹرز عبدالرزاق، اعزاز چیمہ، باسط علی، فیصل اقبال، غلام علی، ہمایوں فرحت، عرفان فاضل اور ظفر اقبال ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں ایسوسی ایشنز کی کوچنگ کریں گے۔ عبدالرزاق (خیبرپختونخوا)، باسط علی (سندھ)، فیصل اقبال (بلوچستان)اور شاہد انور (سنٹرل پنجاب) کے علاوہ عبدالرحمٰن (سدرن پنجاب)اور محمد وسیم (ناردرن) بھی مصباح الحق کی نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کوپیش نظر رکھتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹراورڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے نئے خیالات اور حکمت عملی کے حامل استاروں سے بھری کہشکشاں پر مشتمل کوچنگ لائن اپ کا اعلان کردیا ہے، جس کا مقصد ایک فاتحانہ ماحول بنانے کے لیے کوچنگ کے معیاری اسکلز پر سرمایہ کاری کرنا ہے۔
Load Next Story