اداکارہ اُشنا شاہ نے ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کو قتل قرار دے دیا

خواتین کو گھریلو جھگڑوں اور ’عزت‘ کے تنازعات پر قتل کرکے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جاتا ہے، اداکارہ

خواتین کو گھریلو جھگڑوں اور ’عزت‘ کے تنازعات پر قتل کرکے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جاتا ہے، اداکارہ (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
اداکارہ اُشنا شاہ نے چند روز قبل خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

اُشنا شاہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ کسی کے سر کی پشت پر گولی کا نشان کسی بھی طرح خودکشی کو ظاہرنہیں کرتا، سندھ پولیس برائے مہربانی ہمیں مایوس نہ کرے۔




پاکستان میں یہ عام بات ہے کہ خواتین کو گھریلو جھگڑوں اور 'عزت' کے تنازعات پر قتل کرکے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جاتا ہے۔ برائے مہربانی اس نوجوان ڈاکٹر کو بھی اس فہرست میں شامل نہ ہونے دیں۔



یہ پڑھیں: کراچی میں نوجوان خاتون ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

واضح رہے کہ کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض سرانجام دینے والی 25 سالہ ڈاکٹر ماہا کی اپنے گھر سے لاش برآمد ہوئی تھی، بظاہر معاملہ خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ انہوں نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا۔
Load Next Story