ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کے لئے امریکا کا اقوام متحدہ کو خط
یورپی یونین کی ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کی امریکی درخواست کی مخالفت
ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کے لئے امریکا نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔
ایران کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ سے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل کے تجربات کرکے سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف وزری کی ہے لہذا ایران کے خلاف تمام پابندیاں فوری طور پر بحال کی جائیں۔
دوسری جانب یورپی یونین میں شامل ممالک فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے امریکا کی ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام کی حمایت نہیں کرسکتے۔ یورپی ممالک کے اس بیان کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے یورپی ممالک پر ایران کا ساتھ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔