اسپین میں پاکستانی کمیونٹی کا ملکی قونصلیٹ اور سفارتخانے کیخلاف احتجاج

پاکستانیوں کی میتوں کے حوالگی کیلئے پاکستانی قونصلیٹ کوئی تعاون نہیں کر رہا ہے، مظاہرین کا الزام

پاکستانیوں کی میتوں کے حوالگی کیلئے پاکستانی قونصلیٹ کوئی تعاون نہیں کر رہا ہے، مظاہرین کا الزام

اسپین کے شہر بارسلونا میں آتشزدگی کے باعث تین پاکستانی بھائیوں کی ہلاکت کا معاملے پر پاکستانی کمیونٹی نے تعاون نہ کیے جانے پر پاکستانی قونصلیٹ اور سفارتخانے کیخلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

اسپین میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ کی مبینہ بدانتظامی کے باعث بارسلونا میں آتشزدگی سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں 7روز بعد بھی ورثا کے حوالے نہ کی جا سکیں جبکہ بارسلونا پولیس نے آتشزدگی میں جاں بحق پاکستانیوں کے فنگر پرنٹس کے بغیر میتیں دینے سے انکار کر دیا ۔

پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی میتوں کے حوالگی کیلئے پاکستانی قونصلیٹ کوئی تعاون نہیں کر رہا ہے جبکہ پولیس کے مطابق نادرا کی فنگر پرنٹس کے پاکستان سے ملنے تک میتیں حوالے نہیں کی جا سکتیں۔


مظاہرین نے پاکستانیوں کی میتیں کی حوالگی میں تاخیر کا ذمہ دار پاکستانی سفارتخانے کو قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز کے رابطہ کرنے پر اسپین میں تعینات قونصلیت جنرل عمران علی نے بتایا کہ بارسلونا پولیس ابھی تک فلیٹ میں آگ لگنے کی تحقیقات کر رہی ہے کیس ابھی عدالت میں ہے، قونصلیٹ نے پولیس کو تینوں بھائیوں کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ اسپین کی حکومت کو میتیں پاکستان بجھوانے کی درخواست کی گئی ہے۔

عمران علی نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد میتیں پاکستان روانہ کی جائینگی اسپین کی حکومت اور پولیس سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
Load Next Story