کراچی میں نئے ضلع کے خلاف سندھ اسمبلی میں شدید احتجاج اپوزیشن کا واک آؤٹ

اپوزیشن نے سندھ اسمبلی میں کراچی کی تقسیم نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے

اپوزیشن نے سندھ اسمبلی میں کراچی کی تقسیم نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔ فوٹو، فائل

شہر قائد میں نئے ضلع کے خلاف سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔


سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت ہوا جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے محمد حسین نے کیماڑی ضلع بنانے کے اعلان کے خلاف بولنے کی کوشش کی تاہم ڈپٹی اسپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی جس پر ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی نے ایوان میں زبردست احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے ارکان نے نئے ضلع کے اعلان کے خلاف ایوان میں پوسٹرز لہرائے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے، اپوزیشن نے نئے ضلع کے خلاف کراچی کی تقسیم نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے اور اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔
Load Next Story