سینیئر کھلاڑی اگر اچھا پرفارم کرتے ہیں تو انہیں ضرورکھلانا چاہیئے مصباح الحق
نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے، جونیئرز کو سینیئرز سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ مصباح الحق
قومی ٹیم کے ایک روزہ میچوں کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے اور اگر سینیئر کھلاڑی اگر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تو انہیں ٹیم میں ضرور کھلانا چاہیئے۔
لاہور میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی گزشتہ سال خاطر خواہ نہیں رہی تاہم پچھلی کچھ سیریز میں قومی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں موقع فراہم کرنا خوش آئند ہے، جو کھلاڑی اس فارمیٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پھر انہیں ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
مصباح الحق کاکہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم ہمیشہ ایک سخت حریف ثابت ہوئی ہےجوکبھی بھی مخالف ٹیم کے خلاف کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےتاہم ٹیم سری لنکا کےخلاف بہتر کارکردگی دکھانےکی بھرپورکوشش کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر پرانے کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں تو انہیں ضرور کھلانا چاہیئے کیونکہ سینیئرز اور جونیئرزکے کمبی نیشن سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔