سونے کی قیمت میں اضافہ

مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار روپے اور فی 10 گرام ایک لاکھ ایک ہزار 166 روپے ہوگئی

مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار روپے اور فی 10 گرام ایک لاکھ ایک ہزار 166 روپے ہوگئی (فوٹو : فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالر گھٹ کر 1933 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 18 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 166 روپے کی سطح پر آگئی۔


بلین مارکیٹ کے نمائندوں کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے کم رہی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1226 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
Load Next Story