مسجد ویڈیو ریکارڈنگ معاملہ ڈانس کی تصاویر اور انتظامیہ کے نام عدالت میں جمع

دونوں اداکاروں، مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے خلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کیاجائے، درخواستگزار

صبا قمراور بلال سعید نے مسجد وزیرخان میں گانا فلمبند کرکے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیاہے، درخواست فوٹوفائل

سٹی کورٹ میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ معاملے میں درخواست گزار نے ڈانس کی تصاویر اور مسجد انتظامیہ کے نام جمع کرادئیے۔

کراچی سٹی کورٹ میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے لاہور کی وزیر خان مسجد میں صبا قمر اور بلال سعید کی ڈانس کرنے کی تصاویر اور مسجد انتظامیہ کے نام عدالت میں جمع کرادئیے۔

درخواست گزار نے موقف اپناتے ہوئےکہا صبا قمراور بلال سعید نے مسجد وزیرخان میں گانا فلمبند کرکے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کیا ہے لہذا دونوں اداکاروں، مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔


یہ بھی پڑھیں: صبا قمراوربلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے مدعی لیاقت گبول ایڈووکیٹ کو مسجد وزیرخان کی انتظامیہ اورمحکمہ اوقاف کے افسران کے نام پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب لاہور کی سیشن عدالت میں بھی صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد میں ویڈیوریکارڈنگ کرنے کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے صبا قمر اور بلال سعیدکو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے دونوں فنکاروں کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔
Load Next Story