امریکا کا ہم جنس پرست فوجی جوڑوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ’’ملٹری کارڈز‘‘ جاری کرنے کا فیصلہ

ہم جنس فوجی ملک کیلئے قربانی دیتے ہیں لہٰذا وہ امریکی قانون کے تحت مراعات لینے کے حقدار ہیں، چک ہیگل

ہم جنس فوجی ملک کیلئے قربانی دیتے ہیں لہٰذا وہ امریکی قانون کے تحت مراعات لینے کے حقدار ہیں، چک ہیگل فوٹو: فائل

امریکا نے تمام ریاستوں میں تعینات ہم جنس پرست فوجیوں کوعام فوجی جوڑوں کی طرح سہولیات فراہم کرنے کے لئے ملٹری شناختی کارڈزجاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیردفاع چک ہیگل کی ہدایت پر مسی سپی نے آخری ریاست کے طور پر ہم جنس پرست فوجیوں کو ملٹری شناختی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چک ہیگل کا کہنا تھا کہ تمام ہم جنس پرست فوجی ملک کے لئے قربانیاں دیتے ہیں لہٰذا وہ قابل عزت اور امریکی قانون کے تحت مراعات لینے کا حق رکھتے ہیں، ہیگل کا کہنا تھاکہ تمام ہم جسن پرست جوڑوں کو ملڑی شناختی کارڈز جاری کئے جائیں گے تاکہ وہ فوجی سہولیات کے سا تھ ساتھ دوسرے شادی شدہ جوڑوں کی طرح طبی سہولیات بھی حاصل کرسکیں۔

واضح رہے کہ رواں برس اکتوبرمیں چک ہیگل نے 9 امریکی ریاستوں کو وزارت دفاع کی ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
Load Next Story