سونے کی عالمی قیمت میں اضافہ مقامی قیمت میں استحکام

24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 118000روپے پر مستحکم رہی

دس گرام 24قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 101166روپےپر مستحکم۔ فوٹو:فائل

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں استحکام رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1940 ڈالر کی سطح پر آگئی، تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

ہفتے کے روز کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1 لاکھ 18 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1 لاکھ 1 ہزار 166 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتےکو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 1400 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 26روپے 75پیسے کی کمی سے 1200روپے ہوگئی۔

 

 
Load Next Story