22 دسمبرکومہنگائی کے خلاف سونامی کوروکنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہوگی عمران خان
بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرائےجائیں کیونکہ پنجاب میں ڈی سی اوزن لیگ کوجتوانےکیلئےدباؤڈال رہے ہیں،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پنجاب میں ڈی سی اوزمسلم لیگ(ن) کو جتوانے کے لئے ابھی سے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا حکومت خود اس بات کا اعتراف کر چکی ہے کہ ہر حلقے میں 60 سے 70 فیصد ووٹوں کی تصدیق ہی نہیں ہو سکی ہے، عام انتخابات کے 65 حلقوں کے نتائج کا فیصلے الیکشن ٹریبونلز میں التوا کا شکار ہیں، تحریک انصاف نے پنجاب کے صرف 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کرانے کا مطالبہ کیا ہے، جس دن سپریم کورٹ نے ان 4 حلقوں کے ووٹوں کی فنگر پرنٹس کی مدد سے دوبارہ تصدیق کرا لی تو عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی سامنے آ جائے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈی سی اوز کو ڈی آر اوز بنا دیا گیا ہے جو ابھی سے مسلم لیگ(ن) کو جتوانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کے لئے خود سپریم کورٹ جا رہاہوں اگر بلدیاتی انتخابات بھی ماضی کے انتخابات جیسے ہوئے تواس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بائیو میٹرک سسٹم لے کر آ رہے ہیں اگر کسی سیاسی جماعت کو اس قانون پر کوئی اعتراض ہو گا تو ہم قانون میں تبدیلی کریں گے اور تمام لوگوں کو اعتماد میں لے کر انتخابات کرائے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صرف 5 ماہ میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے، ملک میں ہو شربا مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو لاہور میں تاریخی احتجاج کیا جائے گا جس میں امیر جماعت اسلامی منور حسن اور عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید کے علاوہ سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد شریک ہو گی، اگر احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔