بھارت مسلمانوں کو کورونا کی آڑ میں طبی سہولتوں سے محروم کررہا ہے اقوام متحدہ

بھارتی حکمران جماعت اور میڈیا نے بالخصوص تبلیغی جماعت کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار ٹھہرایا، انتونیو گوتریز

مذہبی تصورت کی بنا پر تشدد کے متاثرین کے بین الاقوامی دن کے موقعے پر سیکریٹری جنرل نے اپنے پیغام میں بھارت کو تنیبہ کی ہے(فوٹو، فائل)

لاہور:
اقوام متحدہ نے بھارت کو کورونا وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو نسلی امتیاز اور منافرت کا نشانہ بنانے پر تنبیہ کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق مذہبی عقائد کی بنا پر تشدد کے متاثرین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت اور حکومت کا حامی میڈیا مسلمانوں کو وبا کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت اور میڈیا نے بالخصوص تبلیغی جماعت کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار ٹھہرایا۔

اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو وائرس کے خوف کے نام پر طبی سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے، انہیں حملوں اور مقاطعے (بائیکاٹ) کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
Load Next Story