بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج مکمل آزاد امیدوار سرفہرست
جمعیت علما اسلام 964 نشستوں کے ساتھ پہلے، پشتونخوا میپ 765 کے ساتھ دوسرے، نیشنل پارٹی 562 نشستوں کےساتھ تیسرے نمبرپرہے
KARACHI:
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق آزاد امیدواروں نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر بلوچستان سلطان بایزید نے بتایا کہ صوبے میں سب سے زیادہ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے2 ہزار 675 نشستیں حاصل کیں تاہم پارٹی پوزیشن کے مطابق جمعیت علما اسلام 964 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 765 نشستوں کےساتھ دوسرے ، نیشنل پارٹی 562 نشستوں کےساتھ تیسرے اور مسلم لیگ (ن) 472 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
چیف الیکشن کمشنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 42 سے 45 فیصد رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی الیکشن ضمنی انتخابات کے بعد ہوں گے۔