کراچی میں بارش سے تباہی کا جائزہ لینے کیلیے سیاسی رہنما گھروں سے نکل آئے

ایم این اے آفتاب بارش کے 2دن بعدسرجانی پہنچنے تومکینوں نے نعرے بازی شروع کردی،رکن قومی اسمبلی واپس چلے گئے

صوبائی وزیرشہلارضاناگن چورنگی پہنچیں تومکینوں نے پانی کی نکاسی نہ ہونے پراحتجاج کیا،شکایات کے انبار لگادیے

بارش سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے بالآخر سیاسی رہنما گھروں سے نکل آئے۔


شہریوں کے درمیان پہنچے والے سیاسی رہنماؤں کی شہریوں نے ایک نہ سنی اور شکایات کے انبار لگادیے ، سرجانی ٹاؤن میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر اور ناگن چورنگی پر پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہلارضا پہنچیں تو مکینون نے شور مچاکر انھیں واپس جانے پر مجبور کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کے بارش ہونے کے دو روز بعد سرجانی ٹاؤن پہنچنے پر مکینوں نے احتجاج کیا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر سرجانی ٹاؤن پہنچے تو انھیں بھی مکینوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا، سیاسی نمائندوں کی جانب سے 2 روز بعد علاقے کا حال پوچھنے پر شہریوں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، علاقہ مکینوں نے سخت سیکیورٹی میں آنے والے رکن قومی اسمبلی کو واپس جانے پر مجبور کردیا، اس سے قبل بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے صوبائی وزیر شہلارضا ناگن چورنگی پہنچی تھیں جہاں موجود مکینوں نے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر اور دیگر مسائل پر احتجاج کیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔
Load Next Story