احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ایک کروڑ 45 لاکھ سے زائد افراد میں نقد رقم تقسیم

ایک کروڑ 45 لاکھ 17 ہزار 221 مستحق افراد میں 175ارب 50 کروڑ 88 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے، وزارت سماجی تحفظ

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو فی کس 12 ہزار روپے نقد دیئے جاتے ہیں فوٹو: فائل 

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 45 لاکھ 17 ہزار 221 مستحق افراد میں 175 ارب 50 کروڑ 88 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے۔

وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈویژن کی جانب سے مرتب شدہ احساس ایمرجنسی کیش ڈیش بورڈ کے تحت ملک بھر میں اب تک اس پروگرام کے ذریعے مجموعی طور پر ایک کروڑ 45 لاکھ 17 ہزار 221 مستحق افراد میں 175ارب 50 کروڑ 88 لاکھ 90 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔


ڈیش بورڈ کے مطابق اب تک پروگرام کے کٹیگری ون کے 46 لاکھ 31 ہزار498 مستحقین میں 56 ارب 88 کروڑ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ،پروگرام کے کٹیگری ٹو کے 35 لاکھ 96 ہزار 11 مستحقین میں 43 ارب 15 کروڑ 21 لاکھ 30 ہزار روپے، پروگرام کے کٹیگری تھری کے 30 لاکھ 89 ہزار 863 مستحقین میں 37 ارب 7 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے، پروگرام کے کٹیگری تھری اے کے 5 لاکھ 69 ہزار 68 مستحقین میں 6 ارب 82 کروڑ 88 لاکھ 20 ہزار روپے، پروگرام کے کٹیگری فور کے 11 لاکھ 64 ہزار 976 مستحقین میں 13 ارب 97 کروڑ 97 لاکھ 10 ہزار روپے جبکہ پروگرام کے کٹیگری فائیو کے 14 لاکھ 65 ہزار 805 مستحقین میں 17 ارب 58 کروڑ 66 لاکھ 60 ہزار روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے 169 ملین مستحق افراد کو فی کس 12 ہزار روپے نقد دیئے جاتے ہیں، جس کے لئے مجموعی طور پر 203 ارب روپے کا بجٹ مختص کررکھا ہے۔
Load Next Story