وادی کاغان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ
مختلف ہوٹلوں کے اسٹاف میں سے اب تک 47 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آچکی ہیں
وادی کاغان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آنے کے بعد وفاقی وزیر اور چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے ایس او پیز کے تحت 10 اگست سے ملک بھر میں سیاحتی مقامات سمیت تقریباً تمام بند شعبہ جات کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے بڑی تعداد میں سیاح شمالی علاقہ جات کا رخ کررہے ہیں تاہم اب ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان، مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے مطابق ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقام وادی کاغان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے جس کے باعث وہاں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ناران، کاغان اور شوگران مختلف ہوٹلوں کے اسٹاف میں سے اب تک 47 کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت آچکی ہیں جس کے بعد یہ ہوٹل سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ مقامی انتظامیہ نے ایک بار پھر سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی۔