اردو یونیورسٹی نئے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا

بعض حلقے بھجوائے گئے ناموں میں سے کسی کو شیخ الجامعہ مقرر کرنے پر راضی نہیں،ذرائع

بعض حلقے بھجوائے گئے ناموں میں سے کسی کو شیخ الجامعہ مقرر کرنے پر راضی نہیں،ذرائع

وفاقی اردو یونیورسٹی میں ''تلاش کمیٹی'' کی سفارش پر نئے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ ہوگیا ہے، یونیورسٹی کے چانسلر سیکریٹریٹ اور ایوان صدر کی جانب سے نئے وائس چانسلر کے انتخاب کیلیے سینیٹ کے اجلاس بلائے جانے میں تاخیر کے سبب موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی سینیٹ کے ایک رکن اور معروف شاعر افتخار عارف کو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر بنائے جانے کا امکان ہے، ''ایکسپریس'' کو معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کے بعض حلقے تلاش کمیٹی کی جانب سے سینیٹ کو بھجوائے گئے ناموں میں سے کسی کو بھی وائس چانسلر مقرر کرنے پر راضی نہیں ہیں


جس کے سبب ایوان صدر کی جانب سے بھی سینیٹ کے اجلاس بلانے میں تاخیر ہورہی ہے اور اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر غورکررہے ہیں۔سینیٹ یونیورسٹی ایکٹ کے تحت ''اندرون سینیٹ یا بیرون سینیٹ'' سے کسی متعلقہ شخص کو یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا چارج دے سکتی ہے جس کیلیے معروف شاعر افتخار عارف کا نام سرفہرست ہے، یاد رہے کہ اردو یونیورسٹی کی تلاش کمیٹی نے28 مئی کو کراچی میں منعقدہ اجلاس میں 4 نام وائس چانسلرکے انتخاب کیلیے سینیٹ کو بھجوائے تھے۔
Load Next Story