من پسند افراد کی بھرتیاں نیب نے ریلوے سے ریکارڈ مانگ لیا

راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5تک ایک ہزار من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان سے رقوم بھی وصول کی گئیں، نیب ذرائع

راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5تک ایک ہزار من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان سے رقوم بھی وصول کی گئیں، نیب ذرائع (فوٹو: انٹرنیٹ)

نیب انویسٹی گیشن سیل نے وزارت ریلوے سے راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5 تک بھرتیوں کا تمام ریکارڈ مانگ لیا۔


ذرائع کے مطابق نیب کو درخواست ملی تھی جس کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5تک ایک ہزار من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان سے رقوم بھی وصول کی گئیں۔

درخواست کے مطابق سابق ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے مکینیکل کو اس بات کا بھی لالچ دیا گیا کہ اگر وہ اس عمل میں ساتھ دیں گے تو انھیں ترقی دے کر چیف ایگزیکٹو آفیسر لگایا جائے گا، بعدازاں وہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات ہوئے۔
Load Next Story