جامعہ کراچی میں ماسٹر پروگرام کیلیے داخلہ ٹیسٹ آج ہوگا

این ٹی ایس کے زیر اہتمام آج صبح 9:30 بجے وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوگا

کراچی یونیور سٹی سے الحاق شدہ کالجزکے پر نسپلزکااجلاس 31 دسمبرکو ہوگا۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق انٹری ٹیسٹ کو3 گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے۔


جس میں سے پہلے مرحلے میں گروپ نمبرایک کا داخلہ ٹیسٹ جس میں صرف ان امیدواروں کاداخلہ ٹیسٹ لیاجائے گاجنھوں نے بی کام یا بی بی اے کاامتحان پاس کیا ہے اور ماسٹر پروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں ان کا داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیر اہتمام آج صبح 9:30 بجے وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوگا،امتحانی پرچے کو5سیکشن میں تقسیم کیاگیا ہے جس میں 20 نمبر انگلش ،20 نمبر جنرل نالج بشمول پاکستان اسٹڈیز 20 نمبر بزنس کمیونیکشن اینڈ بزنس لا ،20 نمبرپرنسپل آف مینجمنٹ اینڈ اکائونٹنگ اور 20 نمبراکنامکس ڈیولپمنٹ آف پاکستان کے مضامین پر محیط ہوں گے۔

داخلہ ٹیسٹ کاشیڈول جامعہ کراچی کی ویب سائٹ اور نیشنل ٹیسٹنگ سسٹم کی ویب سائٹ پربھی دیکھا جاسکتا ہے، داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمند گروپ نمبر ایک کے طلبا اپنی حاضری کو صبح 9:00 بجے تک لازمی طور پر یقینی بنائیں، طلبا کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں تاکہ انھیں ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لیے ضروری معلومات حاصل ہوسکیں،تاخیر سے آنے والے طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی،علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے رجسٹرارکے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجزکے پرنسپلزکااجلاس 31 دسمبرکو صبح 10:30 بجے سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں ہوگا،جس میں داخلہ برائے بی اے پاس،بی ایس سی اور بی کام کے داخلوں سے متعلق معاملات زیر غور آئینگے۔
Load Next Story