کسی کی سرزمین پر نظر نہیں لیکن اپنی ملکیت سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے ترک صدر

کسی بھی صورت بحیرہ روم، بحیرہ اسود اور بحیرہ ایجین میں اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، طیب اردوان

مشرق وسطیٰ میں اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، صدر طیب اردوان، فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کسی کی سرزمین یا حاکمیت پر نظر نہیں رکھتا لیکن بحیرہ روم، بحیرہ اسود اور بحیرہ ایجین میں اپنے حق سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق ضلع مش میں فتح ملازگیرت کا 949 واں جشن سرکاری سطح پر منایا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اگر ہم کسی حوالے سے کہتے ہیں کہ ایسا کریں گے تو کر کے ہی رہتے ہیں چاہے اس کا ہمیں ہرجانہ بھی کیوں نہ دینا پڑے۔


صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ جو اپنے سر دینے کی ہمت رکھتا ہے تو وہ ہمارے مقابل آئے وگرنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائے۔ ہماری کسی کی سر زمین، حاکمیت یا مفادات پر نظر نہیں لیکن ہم اپنی ملکیت ہونے والی اقدار سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ترک صدر نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بازنطینی کا وارث بننے کا مستحق نہ ہونے والے والوں کا آج یورپیوں کو اپنے ساتھ ملاتے ہوئے غیر قانونی کاروائیاں کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔
Load Next Story