بارشوں کے دوران اداروں کی نااہلی پر معروف شخصیات کی تنقید
شہر پانی میں ڈوب چکا،متعلقہ ادارے غائب، پانی کی نکاسی تک بجلی کی معطلی ضروری
WASHINGTON DC:
کراچی میں شدید بارشوں سے متعلقہ اداروں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے جب کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر معروف شخصیات، سول سوسائٹی اور عام افراد نے دل کھول کر اپنی بھڑاس نکالی اور سوال اٹھایا کہ متعلقہ ادارے کہاں ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کو بچانے کیلیے کون آئے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے پلئیر حسان خان نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں لوگوں کی حفاظت کیلیے بجلی کی معطلی ضروری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس، میر حمزہ، محمد موحسن نے بھی پبلک سیفٹی کے حوالے سے ٹویٹس کیں۔
ایک صارف ملک اخلاق نے سوال اٹھایا کہ سیلابی صورتحال کے وقت میئر کراچی اور وزیر اعلیٰ سندھ کہاں ہیں؟ ایسے میں بجلی کس طرح بحال کی جاسکتی ہے۔
بلوم برگ کے جرنلسٹ فصیح منگی نے بھی ٹوئٹر پر کہا کہ اس صورتحال کا ذمے دار کون ہے اور ایسے میں شہر کی بجلی کیسے بحال کی جاسکتی ہے۔
نیویارک ٹائمز کے نمائندے اور ڈیلی ٹائمز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سلمان مسعود نے بھی ٹوئٹ کی کہ سیلابی صورتحال میں بجلی کی بحال کیسے کی جاسکتی ہے جب تک نکاسی ممکن نہ ہو۔
اس کے علاوہ میڈیا سول سوسائٹی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات رضا زیدی، عافیہ سلام، محمد عادل عباسی، سرور، محمد علی عباسی، انزلا اسلام اور شفقت بشیر نے بھی متعلقہ اداروں کو نا اہلی پر آڑے ہاتھوں لیا، سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر اس حوالے سے پوسٹس شئیر کی گئیں کہ شہر پانی میں ڈوب چکا ہے لیکن متعلقہ ادارے منظر سے غائب ہیں۔