مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 نوجوان شہید
نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا
KARACHI ':
قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر چار نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا۔
قابض بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا گیا جب کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کو دینے سے انکار کردیا۔
بھارت نواز کٹھ پتلی نواز انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے معصوم نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کیا تاہم علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے اس دعوے کو جھوٹا ثابت کردیا۔