دبئی میں شیڈول آئی پی ایل کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے پہلے 13 کورونا پازیٹو رپورٹ آنے کی تصدیق کردی

غیرملکی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا

دبئی میں 19 ستمبر سے شیڈول آئی پی ایل کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیرملکی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا، کورونا کیسز پازیٹو ہونے کی تعداد 13 تک پہنچ چکی ہے، ٹیم کے ساتھ موجود چنائی سپرکنگز کے معروف بیسٹمین سریش رائنا نے فیملی ایشوز کو جواز بناکر گھر کی راہ لے لی ہے۔


ترجمان بھارتی بورڈ کے مطابق کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والوں میں دو کرکٹرز اور دوسرے اسٹاف ارکان شامل ہیں، فوری طورپر پازیٹو رپورٹ رکھنے والے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

چنائی سپرکنگز کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سریش رائنا آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، ہم اس مشکل وقت میں سریش رائنا اور ان کی فیملی کے ساتھ ہے، دھونی کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے رائنا چنائی سپرکنگز کے ٹاپ سکورر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطاق ایک روز پہلے چنائی سپرکنگز ٹیم کے ایک فاسٹ بولر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس کے بعد سریش رائنا نے واپس بھارت جانے کا فیصلہ کیا، اب تک رپورٹ ہونے والے گیارہ کورونا پازیٹو کیسز میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں اور سٹاف کا تعلق چنائی سپرکنگز سے ہے۔
Load Next Story