پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ذہنی طور پر بہت ڈسٹرب تھا بین اسٹوکس

والد کی حالت کی وجہ سے میرا دماغ اور توجہ کھیل میں  نہ تھی، انگلش آل راؤنڈر

والد کی حالت کی وجہ سے میرا دماغ اور توجہ کھیل میں  نہ تھی، انگلش آل راؤنڈر

انگلش آل راونڈر بن اسٹوکس کا کہنا ہے کہ والد کو برین کوینسر ہونے کا پتہ چلا تو پریشانی کی وجہ سے ایک ہفتہ ٹھیک سے سو نہیں سکا تھا۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر اچانک نیوزی لینڈ اڑان بھرنے والے انگلش ٹیم کے آل راونڈر بن اسٹوکس نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ میچ کھیلتے وقت وہ ذہنی طورپر بہت ڈسٹرب تھے، والد جیرارڈ اسٹوکس کو برین کینسر ہونے کا پتہ چلا تو پریشانی کے مارے ایک ہفتہ ٹھیک طریقے سے سو نہیں سکا تھا۔


بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ والد کی حالت کی وجہ سے میرا دماغ اور توجہ کھیل میں نہ تھی، بورڈ کو ساری صورت حال بتائی جس کے بعد انہوں نے پہلا ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی، میرے خیال میں یہ ہی مناسب فیصلہ تھا کہ جو اس وقت کیا۔

آل راونڈر کے مطابق والد میرے والد والد مجھے ایک کامیاب اور پروفیشنل کھلاڑی بنانے کے لیے بہت سختی بھی کرتے تھے، انہوں نے مختلف پلانز بناکر مجھے محنت کی ہدایت کی تھی۔
Load Next Story