چیف جسٹس کی لاہور رجسٹری آمد 6 مقدمات کی چیمبر میں سماعت
پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ہائیکورٹ کے ججوں اور سینئر وکلا کی ملاقات
لاہور:
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا دورہ کیا۔
اس موقع پرپولیس کے چاق و چوبند دستے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ خصوصی بینڈ نے ملی نغموں کی دھنیں بجائیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،آن لائن کے مطابق ملحقہ سڑک کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا اورسراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی ارد گرد علاقے کی تلاشی لی جاتی رہی،وہ شیڈول کے بغیرلاہور رجسٹری پہنچے جہاں ایڈیشنل کا زلسٹ تیار کرکے انھوں نے6مقدمات کی اپنے چیمبر میں سماعت کی،لاہورہائیکورٹ کے جج صاحبان اور سینئر وکلا نے بھی ان سے غیر رسمی ملاقات کی۔ دریں اثنا چیف جسٹس نے مقدمات کی سماعت کے لیے6بینچ تشکیل دیدیے،کازلسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے ای او بی آئی اسکینڈل اور بلوچستان بدامنی کیسزسمیت اہم مقدمات کی سماعت کی جائے گی، چیف جسٹس تصدق جیلانی اور جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 2 بینچ اسلام آباد، جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 بینچ لاہور ا ور جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس عارف خلجی کی سربراہی میں 2 بینچ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے۔