بااختیاروزیراعلیٰ ہوںعمران خان مداخلت نہیں کرتے پرویز خٹک
اسلام آباد پر ڈرون حملہ ہوتو دیکھتا ہوں کہ حکمراں کیسے آرام سے بیٹھتے ہیں،تکرار میں گفتگو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ بااختیار وزیراعلیٰ ہیں اور عمران خان نے ان کے کام میں کبھی مداخلت نہیں کی۔
ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج ان کی پارٹی اور صوبائی حکومت کا حق ہے تاہم وہ نہیں چاہتے کہ وفاق کے ساتھ کوئی محاذ آرائی ہو اس لیے وہ اور ان کے وزرا ڈرون حملوں کیخلاف ہونیوالے احتجاج میں حصہ نہیں لیتے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد پر حملہ ہو جائے تو میں دیکھتا ہوں کہ یہ کیسے آرام سے بیٹھتے ہیں، یہ اس لیے اس کے خلاف نہیں بولتے کیونکہ ان کا پیسہ اور کاروبار باہر ہے، ان کے اپنے مفادات ہیں۔ ابھی تک تو یہ فیصلہ نہیں ہواکہ یہ ہماری جنگ ہے یا امریکا کی جنگ ہے، اگر ہماری جنگ ہے تو ہمیں خود لڑنے دی جائے، اگر یہ امریکا کی جنگ ہے تو ہمیں اس سے نکل جانا چاہیے۔ صوبے میں گورننس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ خود صوبے میں جا کر دیکھ لیں اگر تھانوں اور پٹوارخانوں میں کرپشن نظر آئے تو وہ ذمے دار ہیں۔ ہماری حکومت نے اختیارات کی گائوں کی سطح تک منتقلی کا نظام تیار کر لیا ہے، اس میں وقت کچھ لگا ہے تاہم اب بلدیاتی انتخابات کیلیے تیار ہیں۔