بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران نئے کورونا مریضوں کی تعداد کا عالمی ریکارڈ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 78 ہزار 761 نئے کیسز سامنے آئے

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، فوٹو : فائل

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 ہزار 761 نئے کیسز سامنے آنے پر ایک دن میں زیادہ سے زیادہ کورونا مریضوں کی تعداد کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں 16 جولائی کو 77 ہزار 299 کورونا کیسز سامنے آئے تھے جو کہ عالمی ریکارڈ بن گیا تھا تاہم آج بھارت میں 78 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔


بھارت اس وقت دنیا میں بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی تعداد کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے بھارت میں روازنہ کی بنیاد پر کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی تعداد دیگر دو بڑے ممالک امریکا اور برازیل سے بڑھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں تاحال کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والی تعداد 63 ہزار 498 ہے۔
Load Next Story