18جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تحفظات ہیں ثروت اعجاز
انتخابات ربیع الاوّل کےبعد کرائے جائیں،5جنوری کو جانثاران مصطفیٰ کانفرنس ہو گیانتخابات ربیع الاوّل کے بعد کرائے جائیں
سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہمیں 18 جنوری کو صوبہ سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات ہیں ۔
کیونکہ یہ ماہ ربیع الاوّل کا مہینہ ہے اور اس میں ہم اپنے آقا حضرت محمد مصطفی کا جشن میلاد مناتے ہیں، الیکشن کمیشن اس پر غور کرے اور انتخابات کو ماہ ربیع الاوّل کے بعد منعقد کرائے، پی ایس ٹی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے اپنا حتمی اعلان علمائے کرام اور کارکنوں کے جنرل ورکز اجلاس کے بعد کرے گی،5 جنوری کو نشتر پارک میں عظیم الشان ''جانثاران مصطفیٰ کانفرنس'' کا انعقاد کیا جائے گا، اسی روز بانی و قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری اور شہدا میلاد النبی محمد عباس قادری ودیگر کا عرس منایا جائے گا، وہ کھارادر پولیس چوکی پر عید میلاد النبی کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔
بعد ازاں مزار دولہا شاہ سبزواری اور چھٹن شاہ بابا پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 18جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں عاشقان رسول جو اس ماہ میں اپنے آقا کا میلاد منانے میں مصروف ہوتے ہیں بھرپور حصہ نہیں لے سکیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن اس پر غور کرے اور انتخابات کو ماہ ربیع الاول کے بعد منعقد کرائے، قبل ازیں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پی ایس ٹی صفر کے مہینے میں امام احمد رضاخان فاضل بریلوی کے پروگرام، جلوس، ریلیاں اور جلسے ہر سال منعقد کرتی ہے، جو طاقتیں سانحہ راولپنڈی کے بعد ہمارے جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی چاہتی ہیں ان کے جواب میں پورا ماہ جلسے، جلوس اور ریلیاں منعقد کرکے ان کو بتلا دیں گے کہ ہم دھماکوں اور گولیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔