کراچی میں مون سون بارشوں کا 7واں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان

زیادہ تیز بارش جنوب مشرقی علاقوں میں ہوگی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

 دن بھردرجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے: فوٹو: فائل

شہر قائد میں مون سون بارشوں کا 7واں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیزبرسات برسانے والا سسٹم کمزورپڑچکا ہے تاہم شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ دن بھرموسم ابرآلود رہے گا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہرکے بعد کہیں ہلکی کہیں تیزبارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تیزبارش ساؤتھ ایسٹ کےعلاقوں میں ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔ دن بھردرجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک کراچی میں معمول سے 220 فیصد زائد بارشیں ہوچکی ہیں جب کہ اگست میں بارشوں کے کئی ریکارڈ بھی توٹ چکے ہیں۔
Load Next Story