سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

سندھ کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23 ستمبر سے 7 اکتوبر تک دائر کیے جا سکیں گی، الیکشن کمیشن

30 اکتوبر کو سندھ کی حتمی حلقہ بندیوں کا اعلان کیا جائے گا، الیکشن کمیشن۔ فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے تحت حلقہ بندی کمیٹیاں بلدیاتی حلقوں کی ابتدائی فہرستیں 9 ستمبر سے 22 ستمبر تک تیار کریں گی اور صوبے میں میں حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 23 ستمبر کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات 23 ستمبر سے 7 اکتوبر تک دائر کیے جا سکیں گی، ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعترضات 22اکتوبر تک نمٹائے جائیں گے اور 30 اکتوبر کو سندھ کی حتمی حلقہ بندیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
Load Next Story