ابو ظہبی گیس سلینڈر کے دھماکے میں دوافراد ہلاک متعدد زخمی
گیس کنٹینیر کی مس فٹنگ کی باعث ری فیولنگ کے دوران دھماکا ہوا، ابو ظہبی میڈیا آفس
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کے ایک ریستوران میں گیس سلینڈر کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ابو ظہبی میڈیا آفس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گیس کنٹینیر کی مس فٹنگ کی باعث ری فیولنگ کے دوران دھماکا ہوا۔ جائے حادثہ کے نزدیک موجود اور ایک راہ گیر دھماکے کے باعث ہلاک ہوگئے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے راشد بن سعید اسکوائر میں واقع متاثرہ عمارت کو خالی کروالیا ہے اور اس کے قریبی عمارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پولیس نے عوام کو افواہیں پھیلانے سے باز رہنے اور صرف سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر انحصار کی ہدایت جاری کی ہے۔