اسرائیل کی پہلی براہ راست پروازعرب امارات کی سرزمین پر اُتر گئی
فلائیٹ اعلیٰ امریکی و اسرائیلی حکام کو لے کر دبئی پہنچی، امارت کے وزیر برائے امور خارجہ نے استقبال کیا
تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیل کی کمرشل پرواز اعلیٰ حکام کو لے کر دبئی پہنچ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے مابین کمرشل پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز اعلیٰ اسرائیلی اور امریکی حکام کو لے کر دبئی پہنچی۔
اس پہلی پرواز میں امریکی صدر کے داماد اور سینیئر مشیر جیراڈ کشنر، امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برین ، اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر بن شبات دبئی پہنچے۔
اس موقعے پر جیراڈ کشنر نے کہا کہ امارات اسرائیل معاہدہ پورے مشرق وسطیٰ کو تبدیل کرسکتا ہے۔ اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ 25 سال بعد مشرق وسطی میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امارات کے وزیر برائے امور خارجہ انوار قرقاش اور اماراتی حکام نے پرواز میں آںے والے امریکی اور اسرائیلی نمائندوں کا استقبال کیا۔