قومی بچت اسکیموں کے نظر ثانی شدہ شرح منافع کا اعلان

ریگولر سرٹیفکیٹ پر 8.04 فیصد، اسپیشل سرٹیفکیٹ پر 7.77 فیصد اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر 8.49 فیصد شرح منافع مقرر

ریگولر سرٹیفکیٹ پر 8.04 فیصد، اسپیشل سرٹیفکیٹ پر 7.77 فیصد اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر 8.49 فیصد شرح منافع مقرر (فوٹو : فائل)

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت اسکیموں کے نظر ثانی شدہ منافع کا اعلان کردیا۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 24 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.04 فیصد سالانہ مقرر کردی گئی ہے۔


اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 90 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا اور اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.77 فیصد سالانہ مقرر کردی گئی ہے۔

ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 5 بیسس پوائنٹس اضافہ مقرر کیا گیا ہے، ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 8.49 فیصد سالانہ مقرر کی گئی۔

پینشن، بہبود اور سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح موجودہ سطح پر برقرار رکھی گئی، پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.32 فیصد برقرارہے، سیونگ اکاؤنٹس کی شرح منافع 5.5 فیصد برقرار ہے۔ منافع کی نئی شرح کا اطلاق 28 اگست سے کیا گیا ہے۔
Load Next Story