کورونا کیسز میں کمی پی سی بی کا مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
پہلے مرحلے میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت دی جارہی ہے، ذرائع
کویڈ صورت حال میں بہتری کے بعد ملک بھر میں پی سی بی نے مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کیسز کی صورت حال میں بہتری کے بعد ملک بھر میں مرحلہ وار کرکٹ سرگرمیوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے لیے فریم ورک تیار کرکے ملک کی نمائندگی کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت دی جارہی ہے جب کہ جن کرکٹرز کا ری ہیب چل رہا ہے وہ بھی تمام ٹریننگ سہولیات سے استفاده کرسکیں گے۔
کویڈ ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے ساتھ پیشگی اجازت لینا بھی ضروری ہوگا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد مارچ سے تمام کرکٹ سینٹرز میں ٹریننگ سہولیات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔