دہری ذمہ داریوں کے بوجھ نے مصباح الحق کو دباؤ کا شکار کردیا محسن حسن خان
رائے عامہ بن رہی ہے کہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر اپنے دونوں عہدوں سے انصاف نہیں کرپا رہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر
ISLAMABAD:
سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ دہری ذمہ داریوں کے بوجھ نے مصباح الحق کو دباؤ کا شکار کر دیا۔
ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ دہری ذمہ داریوں کے بوجھ نے مصباح الحق کو دباؤ کا شکار کر دیا، رائے عامہ بن رہی ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر اپنے دونوں عہدوں سے انصاف نہیں کرپا رہے۔
محسن حسن خان نے کہا کہ 2011 میں چیف سلیکٹر تھا، ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے کہا گیا تو چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو فوری طور پر کہا کہ دہری ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا، چیف سلیکٹر کا عہدہ واپس لے لیا جائے، آئندہ تینوں سال میں کوئی نہ کوئی آئی سی سی ورلڈکپ شیڈول ہے، ایسا نہ ہو کہ ہم کوئی سمت ہی متعین نہ کر سکیں۔
واضح رہے کہ 2012 میں مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو کلین سوئپ کیا تو محسن حسن خان ہی ہیڈکوچ تھے۔